ممبئی ( شوبز ڈیسک)تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ سائی پلوی نے اپنی بہن پوجا کنن کے نام ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پوجا کنن نے رواں سال ستمبر میں وینیت شیو کمار سے شادی کی تھی، اور حال ہی میں اس جوڑے نے اپنی شادی کے تین ماہ مکمل ہونے پر جشن منایا۔اس موقع پر سائی پلوی نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام تحریر کیا۔ شادی کی البم سے کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سائی پلوی نے لکھا، “مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری بہن کی شادی میری زندگی کا بھی نیا مرحلہ ہوگی۔ میں نے تقریب میں موجود ہر کسی کی آنکھ نم ہوتے، دعائیں دیتے اور خوشی سے رقص کرتے ہوئے دیکھا۔”
سائی پلّوی کا اپنی بہن پوجا کے نام خوبصورت پیغام
5