لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی جونیئر اسکواش کھلاڑی اذان علی خان نے اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اذان علی خان نے اس کامیابی کو پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے نام کر دیا۔اس ایونٹ میں 22 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر اور امریکا کے کھلاڑی شامل تھے۔ پاکستان کے معروف فلاحی ادارے مسلم ہینڈز اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے اذان علی کو مکمل سپورٹ فراہم کی۔اب اذان علی خان اگلے مرحلے میں برٹش اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، جو 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں منعقد ہو رہی ہے۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کھلاڑی، کوچ، ٹیم منیجر اور قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
تاریخ رقم: پاکستانی اذان علی اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے ناقابلِ شکست کھلاڑی قرار
6