6
کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب ایک نئے فیچر “پلے سم تھنگ” کی آزمائش کر رہا ہے، جس کا مقصد ویڈیو مواد کی تلاش کو صارفین کے لیے مزید آسان بنانا ہے اور ان کی ترجیحات کا خیال رکھا جائے گا۔اس فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر یوٹیوب کے بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے۔ “پلے سم تھنگ” فیچر میں صارفین کو ایک فلوٹنگ بٹن تک رسائی دی جائے گی، جس کے ذریعے وہ فوری طور پر اپنی پسند کے ویڈیوز تلاش کر سکیں گے۔