کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے نیا ٹول چیٹ ود اس متعارف کرنے پر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو کمپنی کی آفیشل سپورٹ ٹیم سے براہ راست رابطہ فراہم کرنا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو نے اس زیرِ آزمائش ٹول کی نشان دہی کی ہے۔ اس فیچر کو ویب ورژن میں استعمال کیا جا سکے گا، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی وقت ویب کلائنٹ کے ذریعے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکیں گے، اور انہیں کسی دوسری ایپلیکیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ نیا چیٹ ود اس آپشن ایپ کے ہیلپ سیکشن میں دستیاب ہوگا۔ جب صارف اس آپشن پر کلک کریں گے، تو ایک پوپ اپ میسج اسکرین پر ظاہر ہوگا، جس میں صارفین کو آگاہ کیا جائے گا کہ جلد ہی سپورٹ ٹیم سے مدد حاصل ہو گی۔
واٹس ایپ کا صارفین کے لیے اہم فیچر پر کام جاری
5