نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین فلکیات کی اہم دریافت: زمین سے 12 ارب نوری سال دور ستارے کے گرد پانی کا ذخیرہماہرین فلکیات نے ایک اہم دریافت کی ہے جس میں انہوں نے زمین سے 12 ارب نوری سال دور واقع ایک ستارے کے گرد پانی کے بڑے ذخیرے کا پتہ لگایا ہے۔یہ غیر معمولی دریافت بِگ بینگ کے فورا بعد خلا میں سفر کرنے والی ستارے کی روشنی کے ساتھ ابتدائی کائنات کی ایک نادر جھلک فراہم کرتی ہے۔ پانی کے اس ذخیرے کا تخمینہ زمین کے سمندروں کے حجم سے 140 کھرب گنا زیادہ ہے اور یہ ایک انتہائی بڑے بلیک ہول کے قریب واقع ہے، جس کا وزن سورج سے تقریبا 20 ارب گنا زیادہ ہے۔ستارے کی شناخت APM 08279+5255 کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک ہزار کھرب سورجوں سے پیدا ہونے والی توانائی کے برابر ناقابل یقین مقدار میں توانائی خارج کرتا ہے۔
ایسی دنیا جہاں پانی کی مقدار زمین سے 140 کھرب گنا زیادہ ہے
5