1
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے کا تقریبا ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ہے۔پی آئی اے کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی، جس میں بوئنگ 777 طیارہ 300 مسافروں کو لے کر اڑان بھرے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پیرس کے لیے پہلی پرواز مکمل طور پر بھر چکی ہے اور اب پیرس کے لیے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔