نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں، مگر اب سائنسدانوں نے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے جو رات کو بھی توانائی فراہم کر سکتے ہیں۔امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ریڈی ایٹیو کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رات کو بھی بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز تیار کیے ہیں۔ ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں حرارت کو خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے، اور رات کے وقت یہ عمل زیادہ مثر ہوتا ہے۔ اس دوران زمین کی جانب سے انفراریڈ انرجی خلا کی طرف خارج ہوتی ہے، جسے توانائی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ماہرین نے تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کو سولر پینلز سے جوڑا، تاکہ رات کے وقت زمین سے خارج ہونے والی حرارت سے کچھ مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکے۔ اس کے نتیجے میں ہر اسکوائر میٹر سے 50 ملی واٹس توانائی حاصل کی جا رہی ہے، جو چھوٹی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈیز اور سنسرز کو توانائی فراہم کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
ایسے منفرد سولر پینل تیار جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں
7
پچھلی پوسٹ