4
نیو یارک (ہیلتھ ڈیسک)نمک بنیادی طور پر کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کا 60 فیصد حصہ کلورائیڈ جبکہ 40 فیصد سوڈیم پر مشتمل ہوتا ہے۔ قدرتی غذاں میں بھی سوڈیم کی معمولی مقدار پائی جاتی ہے، اور روزانہ نمک کا استعمال جسم کے لیے اہم ہے۔نمک مسلز کو سکون پہنچانے، اعصاب کو مضبوط کرنے اور جسم میں پانی اور منرلز کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ تاہم، جسم کو روزانہ بہت کم مقدار میں نمک کی ضرورت ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دن بھر میں 5 گرام (ایک چائے کے چمچ) نمک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔