نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرمئی رنگ کے کپڑے آرٹ اور فیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن بعض ماہرین اس رنگ کو اداسی یا عمر درازی سے بھی جوڑتے ہیں۔ سرمئی رنگ کی منفرد خصوصیات اسے مختلف لباس کے لیے لازم بنا دیتی ہیں۔تاریخی طور پر، سرمئی رنگ کو سادگی اور عاجزی سے منسلک کیا جاتا ہے۔ قدیم دور میں یہ رنگ غربت کی علامت تھا اور مذہبی پیشوا اور مزدور طبقے کے افراد اسے پہنا کرتے تھے۔ تاہم، صدیوں کا سفر طے کرتے ہوئے، یہ رنگ جدید فیشن میں عاجزی اور خوبصورتی کا حسین امتزاج بن چکا ہے۔آج کے دور میں سرمئی رنگ کا انتخاب کیوں کیا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے چھپی سائنس کو سمجھنا ضروری ہے۔سرمئی رنگ رنگوں کے اسپیکٹرم میں ایک منفرد جگہ رکھتا ہے۔ یہ نہ تو سیاہ کی طرح مدھم ہوتا ہے اور نہ ہی سفید کی طرح چمکیلا، جس سے اس میں توازن اور سکون کا احساس پیدا ہوتا ہے، جو تدبر اور پختگی سے جوڑا جاتا ہے۔نفسیات دان ایوا ہیلر نے اپنی کتاب “سائیکولوجی آف کلر” میں لکھا ہے کہ سرمئی رنگ مثبت اور منفی جذبات دونوں کو اجاگر کر سکتا ہے۔ دوسری طرف، گرے رنگ کو کبھی کبھار اداسی اور لاتعلقی سے بھی جوڑا جاتا ہے، جیسے کہ راکھ، غبار یا ابر آلود آسمان کی غمگین خصوصیات۔
سرمئی رنگ کے پیچھے چھپی نفسیات کیا ہے؟
8