لند ن ( مانیٹرنگ ڈیسک)زمین پر ہم رات کو چاند کو چمکتا ہوا دیکھ سکتے ہیں، لیکن سیارہ زہرہ پر ایسا منظر نہیں ملتا۔ بعض سیاروں کے پاس کئی چاند ہوتے ہیں، جبکہ کچھ کے پاس ایک بھی نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ The Hill sphere radius ہے۔کائناتی اجسام اپنی کشش ثقل کے ذریعے قریبی مادوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ بڑے اجسام کی کشش ثقل چھوٹے اجسام کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ چاند کے لیے کسی سیارے کے گرد مدار میں رہنا ضروری ہے کہ وہ اتنے قریب ہو تاکہ سیارہ اپنی کشش ثقل کے ذریعے چاند کو مدار میں رکھ سکے۔ اس فاصلے کو The Hill sphere radius کہتے ہیں۔The Hill sphere radius کا تعین سیارے اور اس کے چاند کی کمیت (mass) پر ہوتا ہے۔ سیارے جتنے بڑے ہوں گے، ان کا Hill sphere radius اتنا ہی بڑا ہوگا، اور وہ زیادہ چاندوں کو اپنے مدار میں رکھ پائیں گے۔ مثال کے طور پر، مریخ کے دو چاند ہیں، فوبوس اور ڈیموس، جو مریخ کے Hill sphere radius میں ہیں اور مریخ انہیں اپنے مدار میں رکھنے میں کامیاب ہوتا ہے۔دوسری طرف، عطارد جیسے چھوٹے سیاروں کا Hill sphere radius بہت چھوٹا ہوتا ہے، اس لیے ان کی کشش ثقل اتنی نہیں ہوتی کہ وہ کسی چاند کو اپنے مدار میں رکھ سکیں، اور وہاں چاند سورج کی کشش ثقل کی وجہ سے نکل جاتے ہیں۔اسی طرح، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون جیسے بڑے سیاروں کا Hill sphere radius بہت بڑا ہوتا ہے کیونکہ یہ سیارے بڑے ہیں اور سورج سے بھی دور ہیں، اس لیے ان کی کشش ثقل مزید چاندوں کو اپنے مدار میں رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مثال کے طور پر، مشتری کے 95 چاند ہیں اور زحل کے 146 چاند ہیں۔
کچھ سیاروں کے 100 سے بھی زائد چاند جبکہ کچھ بالکل محروم، ایسا کیوں؟
8