جرمنی (ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرتے ہیں، ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اور جلدی کم ہوتا ہے جو اکیلے ڈائیٹ کرتے ہیں۔یہ تحقیق بورن ماتھ یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے کی ہے، جس میں محققین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے مشورے شادی شدہ جوڑوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ دونوں پارٹنرز ایک ہی خوراک کھاتے ہیں۔تحقیق کے نتائج کے مطابق، طرز زندگی میں تبدیلی کا مقصد ان لوگوں کو وزن کم کرنے میں مدد دینا ہوتا ہے جو زیادہ وزن رکھتے ہیں، اور بہت سے جوڑے ایک ساتھ مٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ ان کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزن میں کمی کے لیے دی جانے والی ڈائیٹ کی تجاویز جوڑوں کو زیادہ مثر طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ جو جوڑے غیر صحت بخش کھانے کی عادات ترک کرنے کے لیے ایک ساتھ شروع کرتے ہیں، ان میں اوسطا 2.25 کلوگرام زیادہ وزن کم ہوا۔یہ رپورٹ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ جن جوڑوں نے ایک ساتھ اور یکساں کیلوریز کا انتظام کیا، ان کا وزن ان افراد سے زیادہ کم ہوا جو اکیلے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کنواروں کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑے وزن جلدی کم کرلیتے ہیں، تحقیق
7