لندن ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ افراد جو ادھیڑ عمر میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، ان کے بعد کی زندگی میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات نصف سے زیادہ کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں یہ مثبت اثرات زیادہ نمایاں ہیں، جب کہ کمپیوٹر کا استعمال کرنے والوں میں اثرات کم تھے۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود وافر معلومات لوگوں کے دماغ کو فائدہ پہنچاتی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا کا استعمال تنہائی سے لڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جو کہ اب ڈیمینشیا کی ایک بڑی وجہ بن چکا ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک فعال سماجی زندگی اور ذہنی طور پر متحرک سرگرمیاں، جیسے پزل یا کراسورڈ کھیلنا، دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے 12000 سے زائد ڈیمینشیا سے پاک افراد پر تحقیق کرنے کے بعد انٹرنیٹ کے استعمال کو دماغی صحت کے حوالے سے اہمیت دی ہے اور اسے مثبت اثرات ڈالنے والے عوامل میں شامل کیا ہے۔
انٹرنیٹ کا استعمال کون سی بیماری سے بچا سکتا ہے؟
7