اسلام آباد( کامرس ڈیسک)رواں سال اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919 ارب روپے کا مجموعی اضافہ ہوا۔ اس دوران مقامی قرضوں میں اضافہ جبکہ بیرونی قرضوں میں کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تک وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4632 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ بیرونی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضہ جات کا مجموعی حجم 69114 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس میں 47231 ارب روپے کا مقامی قرضہ اور 21884 ارب روپے کا بیرونی قرضہ شامل ہے۔دسمبر 2023 کے اختتام تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 65195 ارب روپے تھا، جس میں 42595 ارب روپے کا مقامی قرضہ اور 22600 ارب روپے کا بیرونی قرضہ شامل تھا۔
اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919 ارب روپے اضافہ
7