کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان میں 2024 کی آخری انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، یہ مہم پہلے 16 دسمبر کو شروع ہونے والی تھی لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر تین مرتبہ ملتوی کی گئی۔ اب یہ 7 روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہو کر 5 جنوری تک جاری رہے گی۔مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 11 ہزار سے زائد ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ پولیو کے قطرے بچوں تک پہنچائے جا سکیں۔رواں سال بلوچستان میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 27 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور ملک بھر میں پولیو کے کل 67 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکے۔
بلوچستان میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز
5