کراچی( اباسین خبر)کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد واپس لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 300 نے کراچی سے ٹیک آف کیا، تاہم کچھ ہی وقت بعد طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی آ گئی جس کے باعث اسے واپس کراچی واپس لینڈ کرنا پڑا۔ قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی اس پرواز میں سوار تھے۔بیان میں کہا گیا کہ طیارہ روانگی کے 25 منٹ بعد کراچی واپس پہنچ گیا۔ اس کے بعد مسافروں کو دیگر پرواز کے ذریعے روانہ کرنے کے انتظامات کیے گئے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق فنی خرابی کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے اور مسافروں کو جلد ہی روانہ کر دیا جائے گا۔
کراچی : روانگی کے فوری بعد فنی خرابی کے باعث پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
9