کراچی( اباسین خبر)سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایم لا کالج کے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی۔ہائیکورٹ میں ایس ایم لا کالج کے طلبا کو امتحانات سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر مجتبی سہیل راجہ نے عدالت کو بتایا کہ بی اے لا پارٹ 2 کے امتحانات آج دوپہر 2 بجے ہونے تھے، تاہم جامعہ کراچی کی جانب سے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو جولائی میں سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کی بنیاد پر سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ جامعہ کراچی کو ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے ایس ایم لا کالج کے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا۔ایس ایم لا کالج کے 4 طلبا نے امتحانات میں شرکت سے روکنے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
ایس ایم لا کالج کے طلباء کو امتحانات میں شرکت کی اجازت
9