1
اسلام آباد( اباسین خبر)حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے کوٹہ بڑھا دیا ہے، اب مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، آئندہ ہفتے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ سرکاری سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، اور ان درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، حج ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، اور حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔