نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث کے دوران منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے گی۔ انہیں ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانا ہوگا، جو جامع اور مستحکم ہو۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ شام آج اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے، اور حالیہ سیاسی پیش رفت استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ ان بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل کر کے عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔پاکستان کے مستقل مندوب نے عبوری حکومت کے رہنماں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیرمقدم کیا۔
شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے: پاکستان
2