پشاور( اباسین خبر)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے، کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، جہاں 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدی رکھے جا رہے ہیں۔ اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی حالات کے مطابق سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ خواتین اور جوینائل جیلوں میں سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2007 میں وہ خود بھی جیل میں رہے ہیں اور دارالامان کو صرف ایک اعلامیے کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، جس کے لیے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی۔
ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور ملک کو فالو نہیں کرینگے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
2