2
شیخوپورہ( اباسین خبر)پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے، حمایتی نہیں۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے، حمایتی نہیں، اور ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ یہ مذاکرات صرف ایک شخص کو بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔