برسلز( مانیٹرنگ ڈیسک)یلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دنیا کی سب سے بڑی پارلیمنٹ کے باہر غیور پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔اس ریلی میں پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے اور نکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ اپنی محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔ ان کا جوش اور جذبہ بے مثال تھا۔انہوں نے اس موقع پر یک زبان ہو کر سول نافرمانی نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے اور عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کی جانے والی ہر زبان درازی کو سختی سے مسترد کریں گے۔اس ریلی میں بیلجیئم سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، بشمول سٹوڈنٹس اور بزنس کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی، اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قد آور تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار تھی۔
برسلز: دنیا کی سب سے بڑی پارلیمنٹ کے باہر پاکستان، پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد
1