ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے مداحوں کو اس بار اداکار کی سالگرہ پر ایک خاص سرپرائز ملے گا۔ سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ان کی 59 ویں سالگرہ یعنی 27 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔فلم سکندر کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے متعدد جان لیوا دھمکیوں کے باوجود کام جاری رکھا۔ پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے انکشاف کیا کہ فلم کا ٹیزر اور پوسٹر سلمان خان کی سالگرہ کے دن مداحوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔یہ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا بھی نظر آئیں گی۔ سکندر اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی، اور اس کے بعد سلمان خان کسی اور فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
17