16
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ روز کے آغاز میں 100 انڈیکس نے زبردست تیزی کے ساتھ دو نئی بلندیوں کو عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔آج کاروبار کا آغاز 1,247 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 114,921 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تاہم، بعد ازاں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور اسٹاک مارکیٹ میں 423 پوائنٹس کی تیزی آئی۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 116,592 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔