13
کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور مریضوں کا کہنا ہے کہ 25 نومبر سے اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے۔مریضوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس صورتحال کا نوٹس لے اور فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرے۔