واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق، کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے نئے سربراہ کے طور پر کاش پٹیل کو نامزد کرنے کے بعد کیا گیا، جو ٹرمپ کے وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔کرسٹوفر رے نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس میں وفاقی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یاد رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علانیہ طور پر کہا تھا کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا سربراہ تعینات کرنا چاہتے ہیں، اور پٹیل نے اس دوران ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان
16