دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تنظیم حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شام میں شہریوں کو قید کرنے اور ان پر تشدد کرنے والے افراد کو معافی نہیں دی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں ابو محمد الجولانی نے کہا کہ دوسرے ممالک کو جرائم پیشہ افراد کو واپس شام بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے اصل نام احمد الشرا سے بھی منظر عام پر آ کر یہ واضح کیا کہ ان کی تنظیم کسی بھی مجرم کو معاف نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ شام کا تقریبا 70 فیصد رقبہ جنگجوں کے قبضے میں ہے جبکہ 20 فیصد رقبہ سیرئین ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے کنٹرول میں ہے۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، سیرئین ڈیموکریٹک فورسز فرات کے مشرق میں کونیکو گیس فیلڈ کے علاقے میں واپس جا چکی ہیں۔
شامی شہریوں کی قید اور تشدد کے ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی: الجولانی
14