لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف وی جے، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں وقت گزرنے کے بعد نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی۔انوشے اشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات کی۔انوشے نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ اور خالہ انہیں نماز کے لیے سختی سے کہتی تھیں، یہاں تک کہ یہ بھی کہا جاتا تھا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا، لیکن ہم پھر بھی نماز پڑھنے سے گریز کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کے مختلف حصوں کا سفر اور زندگی کے تجربات حاصل کرنے کے بعد اب انہوں نے دل سے نماز کی اہمیت کو سمجھا اور بغیر کسی دبا کے باقاعدگی سے نماز پڑھنا شروع کی۔ انوشے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں عمرے کی سعادت بھی حاصل کر چکی ہیں۔انوشے اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو زبردستی نماز کی پابندی یا مخصوص لباس پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ اسے ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔
وقت گزرنے کے بعد نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ آئی: انوشے اشرف
16