ریاض( سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا۔سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، اور سعودی عرب کے 5 شہروں کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کے ورچوئل کانگریس نے یہ بھی تصدیق کی کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال کریں گے، اور جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈ کپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کو 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی یہ کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ یہ سعودی عرب کی عالمی کھیلوں میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔
سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی مل گئی
16