19
لاہور( سپورٹس ڈیسک)عالیہ رشید کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کر دیا گیا۔عالیہ رشید پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں سرکاری ٹی وی کی نمائندگی کریں گی۔ انہیں اسامہ اظہر کی جگہ نامزد کیا گیا ہے، اور پی ٹی وی اور پی سی بی کے درمیان تمام معاملات کا انتظام عالیہ رشید کریں گی۔عالیہ رشید نے حال ہی میں پی ٹی وی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپورٹس کا عہدہ سنبھالا ہے، اور اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔