نیویارک( شو بز ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سلینا گومز نے اپنے 36 سالہ دوست بینی بلانکو سے منگنی کی ہے۔سلینا گومز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا “ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے”، جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے اداکارہ کو اپنی اہلیہ قرار دیا۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے سلینا گومز کو مبارک باد دی جا رہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات گزشتہ برس 2023 سے ایک ساتھ ہیں اور اب انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے منگنی کر لی
15