15
پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر صوبے میں محض مہمان اداکار ہیں۔میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا کام صرف بچوں کو سرٹیفکیٹ دینا اور فیتے کاٹنا ہے، ان کا صوبے کے سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ ہر معاملے میں محاذ آرائی کا رویہ ترک کرے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پارا چنار میں جنگ بندی کو غیر معینہ مدت کے لیے توسیع دے دی گئی ہے اور کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔