18
اسلام آباد( اباسین خبر)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور شام کی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور وہاں امن و سکیورٹی کا قیام ناگزیر ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے اقوام متحدہ کے اسرائیل سے فلسطینی علاقوں کی واپسی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی فوری بندش کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں انسانی المیے کا نوٹس لینے اور کشتواڑ میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر بھارتی قبضے کی مذمت کی۔