اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔محسن نقوی سے پرویز خٹک کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس و رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کی ترقی کو روک نہیں سکتی۔
محسن نقوی اور پرویز خٹک کا ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کا عزم
55