شنگھائی( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا چین کے تاریخی دورے کا تیسرا روز، شنگھائی میں انتہائی مصروف رہا۔مریم نواز نے جنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا، جہاں کمپنی نے پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی۔ انہوں نے گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی، اور کمپنی سے پنجاب میں چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے پر بات چیت کی۔وزیراعلی نے پنجاب میں قابل تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے من ہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا بھی دورہ کیا اور ایگزی بیشن، امپورٹ کموڈیٹی اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا۔ ای کامرس کے شعبے میں بھی ان کی گہری دلچسپی سامنے آئی۔وزیراعلی نے ہانگ چی آ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے والے نوجوان تاجروں سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے کمیونسٹ پارٹی کے چائنا میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں چین کی تاریخ اور انقلاب کے بارے میں بصری مواد دکھایا گیا۔مریم نواز نے میوزیم میں دیوار گیر میورل کے سامنے تصاویر بنوائیں اور چینی قیادت کے مجسموں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس دوران ان کی ملاقات کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری سے ہوئی، جہاں پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مریم نواز کا جنکو سولر کمپنی کا دورہ، گرین انرجی منصوبوں میں تعاون کی دعوت دی
11