34
کو ئٹہ ( ابا سین خبر)الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کا انتخاب کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کا حکم دیدیا۔الیکشن ٹربیونل کے مطابق کوئٹہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔ہائی کورٹ کے جج عبداللہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل کے سامنے علی مدد جتک کی کامیابی کو جے یو آئی کے امیدوار محمد عثمان پرکانی نے چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے ہدایت کی کہ علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کے ساتھ ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لیا جائے۔