نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اورطویل ہیں لیکن ہم پرامید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو اور جہاں تک میری معلومات ہیں نیتن یاہو کا مجھ سیملنیکا کوئی ارادہ نہیں۔واضح رہے کہ گوتریس کا بیان ایسیوقت آیا ہیجب امریکی وزیرخارجہ مذاکرات کے لیے مصرکا دورہ کررہے ہیں۔
غزہ جنگ بندی معاہدےکیلئے ہونیوالے مذاکرات انتہائی مشکل ہیں: سیکرٹری جنرل یو این
21