20
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو ریاست کا نیا وزیراعلی نامزد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی نے کابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نئی دہلی کا نیا وزیراعلی نامزد کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفی دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلی کے لیے تجویز کیا ہے۔