پشاور(ابا سین خبر)وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ۖ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔عیدمیلادالنبی ۖکے موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پوری امت مسلمہ بالخصوص اہل پاکستان کو عید میلادالنبیۖ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپۖ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ۖ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، آپ ۖانسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں۔
فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیۖ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، سیرت نبوی ۖ بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 ربیع الاول کی تمام امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، حضور ۖ کی سیرت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے، عید میلاد النبی ۖ پر امن و محبت کا پیغام عام کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نبی کریم ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے، حضرت محمد ۖ اللہ کے آخری نبی ہیں، ان کے بعد تاقیامت کوئی نبی نہیں آئیگا۔
نبی کریمؐ کا اسوہ حسنہ انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے: وزیراعلیٰ، گورنر خیبرپختونخوا
16