کراچی( اپنے رپورٹر سے) بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام چڑیا گھر میں افریقی شیرکے جوڑے کے ہاں تین بچوں کی پیدائش کے بعد سفاری پارک میں بھی مختلف جانوروں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس سے سفاری پارک کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور نوزائیدہ بچوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سفاری پارک کا رخ کر رہی ہے۔ سفاری پارک میں کالے ہرن (Black Buck) نے سات بچوں کو جنم دیا ہے، اسپوٹڈ ہرن(Spotted Deer) کے ہاں بھی چھ بچے پیدا ہوئے ہیں جبکہ پہاڑی بکرے (Ibex) کے ہاں دو بچے، بھیڑ (Mouflon) اور اونٹ کے ہاں ایک ایک بچہ اور گھوڑے کے جوڑے نے بھی ایک بچے کو جنم دیا ہے، یہ نوزائیدہ بچے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینئر ڈائریکٹر ریکریشن اقبال نواز کو ہدایت کی ہے کہ جانوروں کے نوزائیدہ بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے جبکہ خوراک اور صحت کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
کراچی؛ سفاری پارک میں کالے ہرن، پہاڑی بکرے اور اونٹ کے بچے کے پیدائش
83