اسلام آباد( کامر س ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے ادارے کو بند کرنے کی خبروں پر ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے رائٹ سائزنگ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کی تجاویز پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور آج یوٹیلیٹی اسٹور کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ ملازمین کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔یوٹیلٹی اسٹور کے یونین لیڈر عارف شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین نے آج سے دھرنا دے دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، حکومت فوری طور پر یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی جائے، گزشتہ چار سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا سو فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں، جب تک تمام مطالبات نہیں مان لیے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔
یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا معاملہ؛ اسلام آباد ہیڈ آفس کے باہر ملازمین کا دھرنا
56