کراچی( کامر س ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 2512ڈالر کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کے اضافے سے 263700روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1457روپے کے اضافے سے 226080روپے کی سطح پر آگئی۔ ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے ۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر 278.55روپے سے بڑھ کر 278.65 روپے ہو گئی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے ہو گئی ۔زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں3.7روپے بڑ ھ گئی جس سے یورو کی قدر 308.58 روپے سے بڑھ کر 312.28 روپے ہو گئی ۔اسی طرح ایک ہفتے کے دوران برطانوی پونڈ کی قدر میں 6.37 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے برطانوی پونڈ کی قدر362.27روپے سے بڑھ کر 368.64روپے پر جا پہنچی۔ ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں1.54روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں2.47روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ہفتہ رفتہ :ڈالرکی قدر میں اضافہ،تولہ سونا 1700روپے مہنگا
47