50
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) نو شہرہ میں ترناب فارم کے قریب مسلح رہزنوں نے موٹر سائیکل سوار پولیس سب انسپکٹر کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سب انسپکٹر سے 12 لاکھ روپے اور پستول چھین کر فرار ہوگئے، چمکنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس آئی عبداللہ موٹر سائیکل پر پشاور سے زیورات خریدنے جا رہا تھا۔