لاہور( اباسین خبر) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران لاہور کے بعض اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹان، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے اسکولوں پر بھی ہو گا۔شادمان، کینال روڈ، اپرمال اور ظہور الہی روڈ کے اسکول بھی صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔ پی ایس ایل کے میچز 28 مارچ سے 21 اپریل تک شیڈول ہیں، جبکہ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں ہوں گے، جو کہ ڈے نائٹ میچز ہوں گے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔اس کے علاوہ لاہور میں آج سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے پریکٹس میچز بھی شروع ہو رہے ہیں، اور اس رانڈ کا آخری میچ 19 اپریل کو ہوگا۔
پی ایس ایل کی وجہ سے لاہور کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
7