پشاور( اباسین خبر)ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ لکی مروت، میانوالی، اٹک، چکوال، چنیوٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر، مالاکنڈ اور شبقدر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آفٹر شاکس کے خدشے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔
مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
5