لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفا دے دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے اپنے استعفی کا فیصلہ دسمبر 2024 میں بورڈ کو آگاہ کیا تھا، اور ان کی ملازمت کا اختتام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ہوا۔سمیع الحسن برنی نے 13 سال تک آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2019 میں پی سی بی میں دوبارہ شامل ہوئے۔ وہ توقیر ضیا کے دور میں 2002 سے 2004 تک جنرل مینجر میڈیا کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔سمیع الحسن نے اپنے استعفے کے حوالے سے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ وابستگی ان کے لیے اعزاز کی بات رہی ہے، اور وہ مستقبل میں بھی میڈیا برادری سے روابط برقرار رکھیں گے۔
سمیع الحسن برنی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے استعفی دے دیا
5