کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر اظفر علی نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی زندگی کے مشکل دور پر کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی پہلی شادی کے بعد نوین وقار سے دوسری شادی کی تو انہیں شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔اظفر علی نے بتایا کہ نوین وقار اس وقت ایک بڑی اسٹار بن چکی تھیں، خاص طور پر ان کے ڈرامہ ہم سفر کی کامیابی کے بعد، اور ان کی شادی پر شدید ردعمل آیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میڈیا اور انڈسٹری کی جانب سے انہیں ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں غیر رسمی طور پر میڈیا سے دور کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف کام کے مواقع کم ہوئے بلکہ لوگ ان سے ملنے سے بھی گریز کرنے لگے۔ کچھ لوگ ہمدردی کے ساتھ ان کے پاس آتے لیکن وہ ترس کھانے والا رویہ پسند نہیں کرتے تھے۔اظفر علی نے اس دور کو اپنے کیریئر کا زوال اور ذاتی طور پر دبا کا دور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت سے نکل کر اب اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا رہے ہیں اور ہدایت کاری، پروڈکشن اور اداکاری کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔اظفر علی نے اس بات پر زور دیا کہ شخصی زندگی کے فیصلے ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہیں اور اس پر غیر ضروری تنقید یا بائیکاٹ نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری شادی کے بعد میڈیا اور انڈسٹری کی جانب سے بائیکاٹ کا سامنا کیا:اظفر علی کا انکشاف
7