12
ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد الحرام کی تیسری منزل پر جدید ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائش کی گئی۔ یہ جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حرم کے زائرین کو فوری اور مثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے آغاز سے زائرین کی زندگیوں کو بچانے میں اہم مدد ملے گی۔