اسلام آباد ( اباسین خبر)توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم، اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہاسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالت کی کارروائی براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ کمرہ عدالت میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور باہر بھی لوگوں کا ہجوم ہے، کیونکہ یہ معاملہ عوامی مفاد کا ہے۔ اس لیے کیس کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے گی۔عدالت نے آئی ٹی حکام کو فوری طور پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور پولیس کو کمرہ عدالت کے باہر موجود لوگوں کو آگاہ کرنے کا حکم دیا کہ وہ اس کارروائی کو آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ،توہین مذہب الزامات کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم
7