کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے کمانے کے ایک نئے طریقے کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت فیس بک کے صارفین پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان کریئیٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کے Monetization پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے، صارفین اپنے تیار کردہ مواد سے بھی پیسہ کما سکیں گے، چاہے وہ مواد پہلے ہی پوسٹ کیا گیا ہو۔ مثلا، اگر کوئی شخص کھانا پکانے کی ترکیب کی ویڈیو یا ریل تیار کرتا ہے اور اس کا کچھ حصہ اسٹوری کی شکل میں شیئر کرتا ہے تو وہ اس اسٹوری کے ویوز سے بھی پیسے کما سکے گا۔میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق، اسٹوریز کے ذریعے کمانے کا موقع مواد کی پرفارمنس کی بنیاد پر دیا جائے گا، اور اس کے لیے ویوز کی مخصوص حد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کا مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مزید مواد تیار کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم رہیں۔یہ فیچر فیس بک کے کانٹینٹ Monetization پروگرام میں شامل افراد کے لیے خود بخود فعال ہو جائے گا، اور انہیں اس کے لیے کوئی اضافی اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس پروگرام کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا اور اس میں لاکھوں صارفین کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی تھی۔
فیس بک نے صارفین کو اسٹوریز ویوز سے پیسے کمانے کا نیا موقع فراہم کر دیا
4