لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کی شرکت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔پشاور زلمی نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے مچل اوون کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے اور انہیں ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ مچل اوون کی سلیکشن نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ کیا صائم ایوب بابراعظم کے ہمراہ اوپننگ کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔گزشتہ ایڈیشن میں بابراعظم اور صائم ایوب نے کئی اہم شراکت داریوں کے ذریعے ٹیم کو جتانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم حالیہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران صائم ایوب انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے۔صائم ایوب کی پی ایس ایل میں شرکت تاحال غیر یقینی ہے لیکن وہ ٹرینر حنیف ملک کی نگرانی میں اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مچل اوون نے بی بی ایل کے 2024-25 ایڈیشن میں 45.20 کی اوسط اور 203.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 452 رنز بنائے تھے۔
پشاور زلمی کی اسکواڈ میں مچل اوون کی شمولیت، صائم ایوب کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالات
3